حیدرآباد۔15۔مئی (اعتمادنیوز)ریاستی سابق صدر پردیش بی ستیہ نارائنا نے آج
بلدیاتی اور مجالس مقامی انتخابات میں آندھرا پردیش میں کانگریس کی بری
شکست ہونے کے بعد عام انتخابات میں کانگریس کی ناکامی کی پیشقیاسی کرتے
ہوئے کہا کہ کانگریس کو اقتدار
کی حرص نہیں۔ انہوں نے ریاست کی تقسیم کو
سیما آندھرا میں کانگریس کی شکست کا اہم وجہ بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ
اس معاملہ میں تمام سیاسی پارٹیوں نے کانگریس کو ہی اسکا ذمہدار ٹہرایا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کوئی جماعت اقتدار پر آئے لیکن عوام کا ہی بھلا
ہو ۔